0

مظفرآباد: دومیل پل پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد میں دومیل پل پر پیش آنے والے ایک نہایت حساس واقعے میں ایک نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دومیل پل مظفرآباد پر پیش آیا، جہاں ایک نوجوان پل کے کنارے کھڑا ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران سول کپڑوں میں موجود رینجر پولیس کے ایک اہلکار نے فوری طور پر صورتحال کا اندازہ کرتے ہوئے نوجوان کو قابو میں لے لیا اور بڑی ناخوشگوار صورتحال کو رونما ہونے سے قبل ہی روک دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی رانا ظہیر احمد، انچارج آپریشن ریسکیو 1122 مظفرآباد، اور کلیم اعوان، واٹر ریسکیو یونٹ (ایس ڈی ایم اے دومیل) کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر نوجوان کو محفوظ انداز میں مکمل طور پر قابو میں لیا اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں