ڈیلی پرل ویو: نیلم ویلی کے جنگلات میں قیمتی سبز دیودار کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے اور چلہانہ کے مقام سے لکڑی سے بھرا ٹرک رات کے اندھیرے میں بغیر کسی چالان یا قانونی ثبوت کے مظفرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
چیک پوسٹ اور ٹرک والوں کے پاس کسی قسم کا قانونی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی لکڑی پر کوئی نمبر یا موس لگایا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سوال پیدا ہو رہا ہے کہ یہ منضبطہ لکڑی سرکل سے باہر کس قانون کے تحت منتقل ہو رہی ہے۔