0

سماہنی میں پاک آرمی کی کاوشوں سےسڑکوں اور پل کے منصوبے منظور مزید جانیے

ڈیلی پرل ویو،سماہنی، ضلع بھمبر :پاکستان آرمی کی خصوصی کاوشوں سے سیزفائر لائن سماہنی ضلع بھمبر آزاد کشمیر میں عوامی فلاح کا ایک بڑا ترقیاتی منصوبہ منظور ہو گیا ہے۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 21 کلومیٹر کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق سدھڑی تا باغسر 10 کلومیٹر جبکہ پونا تا تندڑ ہری پور 11 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں آمدورفت کے نظام میں بہتری آئے گی اور عوام کو روزمرہ سفر میں سہولت حاصل ہوگی۔

سڑکوں کی تعمیر سے طلبہ کو تعلیمی اداروں تک رسائی میں آسانی، مریضوں کو طبی سہولیات کے حصول میں سہولت اور کاروباری طبقے کو تجارتی سرگرمیوں میں سہارا ملے گا، جس سے مجموعی طور پر علاقائی ترقی کو رفتار ملنے کی توقع ہے۔

عوام نے اس پیش رفت کو پاک آرمی کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی سراہا گیا اور ان ترقیاتی اقدامات کو سرحدی علاقوں کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں