0

اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں بحال

ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کرے گا، جو 29 مارچ سے آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، نئی براہِ راست پروازیں ہر پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو روانہ ہوں گی۔ یہ اقدام پاکستانی نژاد برادری اور کاروباری مسافروں کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سال 2025 کے آغاز میں، پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور ضروری ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے کے بعد 25 اکتوبر سے خدمات دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں