0

کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے،آزادی پسند رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ڈیلی پرل ویو،مسئلہ جموں کشمیر کا منصفانہ، پائیدار اور دیرپا حل صرف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے استصوابِ رائے سے متعلق قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، جبکہ بھارت ان قراردادوں کی نفی، انکار اور بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یہ بات چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، وائس چیئرمین پاسبانِ حریت عثمان علی ہاشم اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ریاست بھر کے عوام کو ایک آواز بن کر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا، کیونکہ مسئلہ جموں کشمیر دنیا کے قدیم ترین حل طلب تنازعات میں شامل ہے اور اقوامِ متحدہ کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں