0

مظفرآباد فوڈ اتھارٹی کافوڈ پوائنٹس کا معائنہ

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد میں فوڈ اتھارٹی نے بینک روڈ پر قائم مختلف فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری آئل اور غیر محفوظ، ٹوٹے برتن تلف کر دیے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اس کارروائی کا مقصد عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن کی قیادت میں ٹیم کے ہمراہ بینک روڈ پر قائم فوڈ پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے میں سید محب علی نقوی، جاوید مغل اور فوڈ ٹیکنالوجسٹ انیلہ عباسی شامل تھے۔ ٹیم نے ہوٹلز، بیکرز، کریانہ و جنرل اسٹورز، کباب ہاؤسز، ریفریشمنٹ سینٹرز اور قلچہ فروشوں کو چیک کیا۔

معائنے کے دوران اشیائے خوردونوش کے معیار، خوراک کے محفوظ ذخیرے، فوڈ ہینڈلرز کی ذاتی صفائی اور مجموعی صفائی ستھرائی کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بعض فوڈ پوائنٹس پر صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، جس پر قانون کے مطابق موقع پر ہی جرمانے عائد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں