ڈیلی پرل ویو،اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات ہوئی، جس میں پارلیمانی امور اور سپیکر کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔
ایاز صادق نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے خود میری نشست پر آ کر ملاقات کی اور اپنا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ان کا احوال دریافت کیا۔ غیر رسمی ملاقات کے دوران انہوں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وفد نے مجھے خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت سے زبردستی روکنے کی کوشش کی۔ پاکستان، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان کے وفود کو ایک ہی بس میں جنازہ گاہ لایا گیا۔
ایاز صادق نے بتایا کہ بس میں سوار ہوا تو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ہائی کمشنر فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے۔ بس جنازہ گاہ پہنچی تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہوگئے اور نیچے اترنے لگے۔ انہوں نے کہا، “آپ مت جائیں، نیچے رش ہے، آپ کو خطرہ ہے۔”