مظفرآبادّ(ڈیلی پرل ویو) آزاد کشمیر کی وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نیئر نے دوٹوک الفاظ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا یے کہ حکومت جیک قیادت کے ساتھ کسی بھی وقت مزاکرات کیلیے تیار ہے،
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تقریباً پورے کر دیئے گئے ہیں کچھ معاملات پر کام ہو رہا ہے
وزیراطلاعات ونشریات آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کم وقت میں عوام کا اعتماد بحال کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ نئی حکومت کے پاس وقت کم اور ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں حکومت عوام کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے اور آئندہ چند ماہ میں عوام کو واضح اور عملی تبدیلیاں نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔