مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین علماء و مشائخ کونسل صاحبزادہ ذوالفقار علی اور وائس چیئرمین علما و مشائخ کونسل پروفیسر داؤد نقشبندی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین علماء و مشائخ کونسل صاحبزادہ ذوالفقار علی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انتظامی امور، کارکردگی، اہداف اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر میں علماء اور مشائخ کا کردار کے موضوع پر کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور گیا ، ملاقات میں مساجد اور دینی اداروں سے متعلق مسائل کو زیر غور لایا گیاجبکہ جملہ مسائل حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔