0

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں موجود اینٹی ہراسمینٹ سیل نے اپنا کام شروع کر دیا

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد : آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں موجود اینٹی ہراسمینٹ سیل نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سیل کا مقصد خواتین کے مسائل اور ہراسمینٹ کے واقعات کا فوری ازالہ کرنا اور متاثرہ خواتین کو انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

سیل کے حکام نے تمام خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اینٹی ہراسمینٹ سینٹر آئیں اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم یا ہراسمینٹ کے واقعات کی تفصیلات بیان کریں تاکہ انہیں فوری قانونی و سماجی معاونت حاصل ہو سکے۔

ایک خاتون نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ “اینٹی ہراسمینٹ سیل خواتین کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ انصاف تک پہنچنے کے لیے یہ اہم قدم مؤثر ثابت ہوگا۔”

واضح رہے کہ خواتین اور بچوں سے متعلقہ مسائل کے حل کے سلسلہ میں ضلع پولیس مظفرآباد نے خواتین اینٹی ہراسمینٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر 13 نومبر 2025 کو قائم کیا۔ جناب رانا عبدالجبار، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں