ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد :وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت اوورسیز کشمیری کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں اوورسیز کشمیری کانفرنس کے اغراض و مقاصد، کانفرنس کے انعقاد کے لیے حکمتِ عملی کے تعین سمیت ترجیحات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار مواقع، سیاحت، آئی ٹی، پاور اور ہائیڈل کے شعبوں میں برق رفتار ترقی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔