0

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری رفیق نئیر سے ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر کی ملاقات، حکومتی کارکردگی مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر اتفاق

ڈیلی پرل ویو،حکومت آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات اوقاف و مذہبی امور چوہدری رفیق نئیر سے ترجمان وزیراعظم پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر کی تفصیلی ملاقات وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومتی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے سمیت الیکٹرانک پرنٹ ڈیجٹل سوشل میڈیا اور صحافتی تنظیموں پریس کلبوں سے باہمی روابط اور اعتماد سازی کو فروغ دیکر دستیاب وسائل کی منصفانہ فراہمی اور ڈیجٹل سوشل میڈیا کے ضلعی دفاتر کو عصر حاضر کے مطابق متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے سفارشات تیار کرنے کا فیصلہ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حکومت عوام کے دلوں کی دھڑکنوں کی ترجمانی ہے صحت تعلیم روزگار انفراسٹرکچر ہماری ترجیحات کا قومی ایجنڈا ہیں بہت جلد تعلیمی پیکچ کی منظوری سے آزاد خطہ کو ایجوکیشنل سٹیٹ میں تبدیل کردیا جائے گا عوامی خدمت ہمارا مشن ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوام دوست فلسفہ سیاست کے مطابق جہد مسلسل جاری رکھیں گے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا حکومت رواداری وضع داری شائستگی برداشت اعتماد سازی کے مجرب نسخوں کو ہتھیار بنائے گی انھوں نے کہا پیپلز پارٹی صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں مفاہمتی پالیسوں پر کاربند ہیں آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی زباں زد عام و خاص ہے جسکی وجہ سے ناقدین حواش باختگی میں مبتلا ہیں حکومت تمام جمہوری قوتوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی خواہش مند ہے محاذ آرائیوں سے ریاست میں افراتفری پھیل جاتی ہے جو قومی یکجہتی کیلئے زہر قاتل اور عوامی مفادات کو زک پہنچانے کا سبب بنتی ہے اس موقع پر نظریہِ استحکام پاکستان افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی روش کنٹرول کرنے پر بھی مشاورتی کی گئی جبکہ شھدائے کشمیر شھدائے افواج پاکستان شھدائے جمہوریت کیلئے دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں