ڈیلی پرل ویو،کمشنرایکسائز آزاد کشمیرکی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور موٹر ٹیکس کی ادائیگی کا جدید آن لائن کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن اور موٹر ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مالکان کو ایکسائز دفاتر اور بینکوں کے چکر لگانے کے بجائے آن لائن ادائیگی کی سہولت دستیاب ہو گی ۔ جن گاڑیوں کا موٹر ٹیکس 30 جون 2026 تک ادا نہیں ہوا ہے ان کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 15 جنوری 2026 تک اپنے تمام بقایاجات ادا کر دیں۔ متذکرہ تاریخ کے بعد خود کار نظام کے تحت گاڑیوں کے مالکان کو اپنے بقایا جات پر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل