0

مشیر وزیر اعظم برائے صنعت و حرفت سردار فہد یعقوب سےسابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری جاوید اقبال کی ملاقات

ڈیلی پرل ویو،مشیر وزیر اعظم برائے صنعت و حرفت سردار فہد یعقوب سےسابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ اس موقع پرسیکرٹری انڈسٹریز چوہدری عبدالرحمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹرزیز راجہ جاوید انور ، ایس ڈی او انڈسٹریز راجہ وسیم افضل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انڈسٹریز پر لگائے گئے بین، ٹریڈ چینج،فوم انڈسٹریز اور سٹیل انڈسٹریز کو نیگیٹیو لسٹ سے نکالنے دیگر انڈسٹریز اور ان کو درپیش مشکلات اور ڈرائی پورٹ کے پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بھی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔سردار فہد یعقوب نے بتایا کہ ہم نے اس حوالہ سے سمری گورنمنٹ کو بھیج دی ہے انشاء اللہ جلد ہی انڈسٹریز نیگیٹیو لسٹ سے نکال دی جائیں گی۔سردار فہد یعقوب نے کہا کہ جلد ہی وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق انڈسٹریز کے شعبے کے لیئے ایک اچھا پیکیج لا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں