ڈیلی پرل ویو،آج دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یاسین ملک صاحب ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت NIA کی درخواست پر تھی، جس میں انہوں نے یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔ عدالت میں بحث ہوئی اور دونوں طرف کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے۔
یاسین ملک نے عدالت میں کہا کہ بار بار سماعت کی تاریخیں لی جا رہی ہیں جس سے مقدمے کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔ وہ اپنے موقف کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔