ڈیلی پرل ویو،ریشیاں سے لیپا کی جانب سفر کے دوران گاؤں انٹلیاں سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد شدید برف باری کے باعث لاپتہ ہو گئے تھے، جس کے بعد ان سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ علاقے میں موسم کی شدت، برفانی حالات اور راستوں کی بندش نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا تھا، جس کے باعث مقامی سطح پر فوری اور منظم اقدامات کی ضرورت محسوس کی گئی۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے گاؤں انٹلیاں کے 30 سے 35 نوجوانوں پر مشتمل ایک رضاکار ٹیم نے عشاء کے بعد رات گئے فوری طور پر روانگی اختیار کی۔ یہ اقدام وقت کی نزاکت اور انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا، کیونکہ شدید برف باری کے باعث حالات مسلسل مشکل ہوتے جا رہے تھے اور ہر گزرتا لمحہ اہمیت اختیار کر رہا تھا۔