ڈیلی پرل ویو،ایکسٹینشن سروسز مینجمنٹ اکیڈمی (اسما) گڑھی دوپٹہ میں ریفریشر کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر اسما ء محترمہ امبر عروج ،نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سینئر انسٹرکٹر ڈاکٹر کبیر احمد بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ امبر عروج نے شرکاء کو ریفریشر کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرام فیلڈ اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید زرعی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ اسسٹنٹس محکمہ زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بطور فرنٹ لائن فیلڈ عملہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تربیت کے دوران حاصل کردہ علم اور مہارتوں کو مؤثر انداز میں کسانوں تک منتقل کریں اور اس سے خود بھی عملی فائدہ اٹھائیں۔سینئر انسٹرکٹر ڈاکٹر کبیر احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کو تلقین کی کہ وہ ریفریشر کورس کے دوران حاصل کی گئی معلومات کو فیلڈ میں عملی طور پر بروئے کار لائیں تاکہ زرعی پیداوار میں بہتری لائی جا سکے اور کسانوں کی معاشی حالت مضبوط ہو۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے اسما کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تربیت کے دوران فراہم کی گئی بہترین سہولیات، رہائش، کھانے پینے کے معیاری انتظامات اور مجموعی نظم و نسق کو سراہا۔ شرکاء نے کہا کہ موسم کی شدت کے باوجود اسما انتظامیہ نے تربیت کے تمام انتظامات نہایت خوش اسلوبی اور بہترین انداز میں انجام دیے، جو قابلِ تحسین ہیں۔ یہ ریفریشر کورس اور اس سے وابستہ تمام تربیتی سرگرمیاں حکومت آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے زراعت اور سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک و آبپاشی آزاد جموں و کشمیر کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں منعقد کی گئیں۔ اس تربیت کا بنیادی مقصد محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس کے ذریعے کسانوں تک جدید زرعی معلومات، نئی ٹیکنالوجیز اور مؤثر عملی طریقۂ کار کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور ملک و قوم کی بہتر خدمت ممکن بنائی جا سکے۔
5
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل