5

بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا مال اسلام آباد بحق سرکار ضبط

ڈیلی پرل ویو،احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر اہم اقدام کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض، بینا ریاض، احمد ریاض سمیت چھ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالتی حکم کے تحت مال آف اسلام آباد کو تحویل میں لے کر بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹرز منظور شاہ اور حنا اشرف نے عدالت میں تفتیشی افسر کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد باقاعدہ شکایت دائر کی جا چکی ہے۔ نیب کے تفتیشی افسر محمد رمضان نے رپورٹ میں بتایا کہ شواہد اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں