تہران ( ڈیلی پرل ویو) امریکہ سے ’’مذاکرات کی درخواست ‘‘ پر ایران کا رد عمل آ گیا ۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکہ سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کا امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ایران ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے میں ہے جو مشاورت کر رہے ہیں۔