1

آئی جی لیاقت علی ملک افطاری لیکر برار کوٹ پہنچ گئے

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو) کیپٹن( ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک انسپکٹر جنرل پولیس کا رمضان المبارک کے دوران عوام کی حفاظت کے لئے ناکوں پر موجود جوانوں سے محبت کا انوکھا انداز ۔

ذاتی جیب سے افطاری کا سامان لے کر برارکوٹ پولیس چیک پوسٹ پر پہنچ گئے۔ چیک پوسٹ پر تعینات جوان اپنے محکمہ کے سربراہ کو دوست کی طرح اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے۔

انسپکٹر جنرل پویس نے جوانوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر ملکی ترقی، استحکام اور امت مسلمہ کے درمیان اتفاق و اتحاد کے لئے اجتماعی دعا کے بعد افطاری کی ۔

افطاری کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس نے جوانوں کے ساتھ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے ذاتی اور پیشہ وارانہ مسائل سنے اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

آخر میں جوانوں نے انسپکٹر جنرل پولیس کو عوام علاقہ کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دینے کے جذبہ کا اظہار کیا جس پر انسپکٹر جنرل پولیس نے جوانوں کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں