اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا اسلام آباد میں خصوصی اجلاس،پارٹی صدر شاہ غلام قادر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔
اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کی۔ اجلاس میں وزیر امور کشمیر امیر مقام اور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر آئندہ ہونے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اجلاس میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر آنے والے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی قسم کی اختلافی بیان بازی کو میڈیا کی زینت نہیں بنایا جائے گا اور تمام معاملات جماعتی پلیٹ فارم پر ہی اٹھائے جائیں گے۔