1

آزاد کشمیر: جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد : آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 50 کے سب آرٹیکل (3) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صدر ریاست نے چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل کی مشاورت سے یہ اہم تقرری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں