3

حکومت کیخلاف پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی آزادکشمیر بھی تقسیم

ڈیلی پرل ویو،اسلام آباد:ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں اپوزیشن کی ہونیوالی پریس کانفرنس کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بعد پی ٹی آئی آزادکشمیر کی قیادت بھی تقسیم ہو گئی ہے اور ایک دوسرے پر الزامات لگا دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادکشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے پریس کانفرنس سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے سینئر سیاستدان ، سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق پریس کانفرنس میں شمولیت کو ذاتی فعل قرار دیدیا ہے جس پر خواجہ فاروق نے ردعمل دیتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں