اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 4دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کو سراہا اور کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک جدوجہد قابلِ تحسین ہے ۔