1

بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ

کراچی ( ڈیلی پرل ویو ) بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں پر وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہحکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی۔ وزیراعظم نے3 بار آفر کی کہ آکر بات کریں۔ ہماری طرف سے ڈیل کی آفر واضح اور اوپن ہے، آئیں اور میثاق استحکام پاکستان کریں، ہٹ دھرمی اور ضد کی جس درجے پر وہ فائز ہیں، وہ بات کرنے کو ہی تیار نہیں۔9 مئی کے واقعات پر معافی کی بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واضح کہی تھی، سب سے پہلی بات یہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگیں، میرے بیان کے ایک فقرے کو نہیں پورے بیان کو دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں