1

تمہیں شاید احساس نہیں عمران خان صرف ہمارا لیڈر نہیں ہمارا مان ہے ہمارا پیار ہے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان

اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے تمہیں شاید احساس نہیں عمران خان صرف ہمارا لیڈر نہیں ہمارا مان ہے ہمارا پیار ہے۔ اس سے تعلق ہماری روح کا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اس کی پاکستان سے محبت اس کے سر پہ کپتان کی سبز کیپ اور پاکستان کیلئے ہر وقت لڑنے مرنے کا جزبہ یہ دیکھ کر بچپن اور بچپن سے جوانی گزری۔ تم نے اسے نہیں ہم سب کی روح اور بدن کے ایک حصہ کو زندان میں ڈالا ہے۔ تم کیا سمجھتے ہو تم نے صرف ایک انسان کو قید کیا ہے۔ نہیں وہ ایک نہیں کروڑوں ہے۔ تم نے کروڑوں دلوں کو رنج دیا ہے اپنے سے دور کیا ہے۔ جو کبھی تمہارے بھی تھے آج پل پل ہر روز لمحہ بہ لمحہ تم سے دور بہت دور ہوتے جا رہے ہیں۔ انکو اور دور مت جانے دو۔ باہر آنے دو اس شخص کو جو اس دھرتی کا بیٹا ہے مان ہے کپتان ہے اور اتنا اس پاک دیس پہ مرتا ہے جتنا تم مرتے ہو شاید تم سے بھی زیادہ !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں