اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست کی وجہ سے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج معائنے کے دوران نہ آسکے اور ہماری معلومات کے مطابق علیمہ خان کی وجہ سے ایسا ہوا۔
انہوں نے کہا ہم نے کوئی تماشا نہیں بنایا ہوا، پوری ذمہ داری سے بانی پی ٹی آئی کا علاج کروا رہے ہیں اور آئندہ بھی کرواتے رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے معاملے میں حکومت نے کوئی غفلت نہیں کی اور نہ ہم ایسا کریں گے ۔ بانی پی ٹی آئی اپنے علاج سے مطمئن ہیں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بریگیڈ کی تسلی کرانا ہماری ذمہ داری نہیں۔