اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو) پاکستان نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے میں 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر افغانستان کو ڈی مارش کردیا ۔ افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ باجوڑ میں دہشت گرد حملے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے، حملہ فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کیا گیا۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔