2

لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی ، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی پرل ویو) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور کارروائی کے دوران فورسز نے ہدف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا اور ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں