ڈیلی پرل ویو،آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی میرپورکے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آصف ریاض نے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران مظہر احمد اور مبین خنیف کے ہمراہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کے پرائس کنٹرول اورکوالٹی کی پڑتال کی،انہوں نے فاضل چوک سمیت دیگر بازاروں میں گروسری وجنرل سٹورز اور سبزی فروٹ شاپس کا معائنہ کیا۔ صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ایک دکان دار کو جرمانہ کیا اور متعدددکانداران کو اصلاحی نوٹس جاری کیے۔ دوران پڑتال پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایات دی گیئں۔اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر/اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر آصف ریاض ر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش مہیا کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔عوام الناس کو کسی بھی جگہ ناقص یا غیر معیاری اشیاء یا مقررکردہ نرخوں سے زائد وصولی کی شکایات ہوں تو وہ فوڈ اتھارٹی اور مجسٹریٹ صاحبان کو کال کرسکتے ہیں اور مزکورہ دکاندار کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے دوران چیکنگ زائد المعیاد اور اشیاء خوردونوش کے معیار کی بھی پڑتال کی۔
3
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل