2

مظفرآباد ڈویژن میں بھیک مانگنے پر نافذ دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے کمشنر مظفرآباد بدر منیر

ڈیلی پرل ویو،کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نےڈسٹرکٹ مجسٹریٹس مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کو ہدایت کی ہے کہ مظفرآباد ڈویژن میں بھیک مانگنے پر نافذ دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ کمشنر آفس سے جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاری مظفرآباد شہر کا رخ کرلیتے ہیں اور خاص کر نماز کے اوقات میں مساجد کے داخلی گیٹ پر ڈیرے ڈال لیتے ہیں۔ بھیک مانگنے پر دفعہ 144نافذ ہےجس پر مکمل طور پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص جو کہ مستحق ہے اور اسے مالی امداد کی ضرورت ہے تو اس کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور اس کی مالی حالت کی نسبت تصدیق حاصل کی جائے تاکہ محکمہ زکواۃ و سوشل ویلفئیر سے ان کیلئے مالی امداد کی نسبت تحریک کی جاسکے۔ جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ اس عمل کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو بھی ہدایت کی ہے کہ مساجد، مدارس، بازاروں اور ہوٹلز کے باہر بھیک مانگنے والے جملہ بھکاریوں کے کوائف مرتب کریں تاکہ پیشہ ور بھکاریوں اور مستحق بھکاریوں کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں