راولاکوٹ، باغ(ڈیلی پرل ویو)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے راولاکوٹ/ باغ کے دورے کئے ، اپنے دوروں کے دوران مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور ملاقاتیں کی ۔۔
کور کمانڈر گوجرانولہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد گردیزی سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے انکے گھر آمد،سابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سید امداد گردیزی ، سید الطاف حسین شاہ گردیزی اور اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
دریں اثنا (بنگوئیں) میں سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی اپنے خالہ زاد بھائی سردار زاہد حسین خان کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے انکے گھر پر آمد ہوئی جس پر سابق وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سردار گلفراز خان اور اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
(باغ )سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی ریٹائرڈ ڈی جی لوکل گورنمنٹ سردار گلزمان کے حقیقی بھانجے سردار احسان الحق کی وفات پر اظہارِ تعزیت کی۔
2