3

حالیہ ملکی صورتحال اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر ضلع میرپور میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ

ڈیلی پرل ویو،حالیہ ملکی صورتحال اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر ضلع میرپور میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے،اہم سرکاری تنصیبات کی سیکورٹی بڑھانے،امن وا مان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، ضلع کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے،غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء سمیت دیگر دہشت گردی کی ممکنہ کاروائیوں کی مکمل روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اینڈ کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی خرم اقبال،حساس اور سیکورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجموعی طور پر ضلع میرپور میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور حالیہ ملکی حالات اور خدشات کے پیش نظر دشمن کی طرف سے ممکنہ دہشت گردی کی کاروائیوں کی روک تھام کے لیے ضلع کے انٹری پوائنٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے،پولیس گشت بڑھانے،مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے،غیر قانونی،غیر ملکی،غیر رجسٹرڈ افراد اور بالخصوص افغان باشندگان کے انخلاء کے حوالے سے کسی قسم کی رو رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ ضلع میں اہم تنصیبات کی سیکورٹی کو بڑھایا جائے بلامقصد یا بغیر چیکنگ کے اہم مقامات پر کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے نہ دیا جائے ضلع بھر میں عوامی اجتماع کو محدود رکھنے اور شرپسندی کے تمام ممکنہ خدشات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ اور پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اس طرح جمعتہ المبارک اور نماز کے اوقات کار میں مساجد کی سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دی گئیں اجلاس میں رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے،ناجائز منافع خوری کا خاتمہ،پرائس کنٹرول کی چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں