مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)حسب ہدایت ڈپٹی کمشنر منیراحمد قریشی انسپکٹر اوزان و پیمائش نے مظفرآباد شہر میں واقع ایریا رشیدآباد،دھنی سیداں جہلم ویلی رورڈ پر نصب پٹرول پمپس کی انسپکشن کی اوگرہ ریٹ پر مکمل عمل درآمد اور ڈیزل پٹرول کی ڈیلیوری نوزل انسپکشن بھی کی گئی۔دوران انسپکشن متعلیقن کوہدایت کی کہ ناپ تول کے پیمانہ جات کو درست رکھا جائے۔ علاوہ ازیں انسپکٹر اوزان و پیمائش راجہ قیصر رشید نے پٹرول کی ڈیلیوری نوزل میٹر ریڈنگ پر باقاعدہ کیمرے بھی نصب کروائیاور وارننگ دی کہ صارفین کو ہر صورت میں تیل ڈالتے وقت میٹر چیک کروائیں انسپکٹر ویٹس اینڈ مئیر نے پٹرول پمپ متعلقین کو ہدایت کی کہ ہر پمپ پر ناپ تول کا پیمانہ رکھا جائے تاکہ صارفین خود بھی چیک کر یں۔۔پیمانہ جات میں کمی کرنے والوں کے خلاف آزاد کشمیر میں نافذ العمل ویٹس اینڈ میئر ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انسپکٹر اوزان و پیمائش نے پمپس متعلقین کو ہدایت کی کے ورکرزکو کم ازکم اجرت حکومتی نوٹیفکشن کے تحت ادا کی جائے۔خلاف ورزی کرنے والوں کیلیبر قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
4
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل