ڈیلی پرل ویو،ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن (ر) ابرار اعظم کی ہدایات پرموجودہ علاقائی و سرحدی بالخصوص پاکستان افغانستان کشیدگی اور لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں کی حساسیت کے تناظر میں سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر تمام اضلاع میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو مکمل تیاری میں رکھا گیا ہے جبکہ رضاکارانہ تنظیم شہری دفاع کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔عوام الناس موجودہ صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی مشکوک فرد، سرگرمی یا لاوارث بیگ /پیکٹ وغیرہ کی فوری اطلاع قریبی سٹیشن یا ضلعی دفتر شہر ی دفاع کو دیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات یا افواہوں کو سوشل میڈیا پر پھیلانے سے گریز کریں۔ ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری ہجوم سے بچیں۔ اہم تنصیبات، بازاور اور عوامی مقامات پر احتیاط برتیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں کے رہائشی ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ محکمہ شہر ی دفاع نے تمام اضلاع میں کنٹرول رومز کو فعال کر دیا ہے اور متلعقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوام الناس پُرسکون رہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔
4
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل