ڈیلی پرل ویو،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خالد محمود مرزا 30 سالہ شاندار سروس مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے۔ چیف سیکرٹری، سیکرٹریز حکومت ودیگر کا انکی خدمات کو خراج تحسین۔خالد محمود مرزا نے سرکاری ملازمت کا آغاز بطور سیکشن آفیسر کیا اور محنت، دیانت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت اعلیٰ عہدوں تک پہنچے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، وزیراعظم سیکرٹریٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور برقیات سمیت مختلف اہم محکموں میں خدمات سرانجام دیں۔ وہ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کے عہدے پر بھی فائز رہے جبکہ سپیشل سیکرٹری صحت عامہ، سکولز اور مالیات کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ بطور سیکرٹری انہوں نے کالجز، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انڈسٹریز، سیرا اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ جیسے اہم محکموں کی سربراہی کی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں چیف سیکرٹری کی جانب سے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خوشحال خان نے خالد محمود مرزا کی پیشہ وارانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت، فرض شناس اور دیانتدار افسر رہے جنہوں نے ہر عہدے پر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خالد محمود مرزا کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔علاوہ ازیں محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ میرپور اور مظفرآباد، میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سیکرٹریٹ کے افسران نے بھی ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کیں۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری افسران نے ان کی سروس کی تکمیل پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
4
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل