کوہالہ (ڈیلی پرل ویو)معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا کوہالہ انٹری پر ناکہ۔اندرون شہر ترسیل ہونے والی اشیائے خوردونوش کی موثر نگرانی کا عمل جاری۔کوہالہ انٹری پوائنٹ پر دوران پڑتال فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں میں موجود اشیائے خوردونوش کے معیار،لیبلنگ، ایکسپائری ڈیٹ،خوراک ہینڈلنگ،سٹوریج سمیت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ اور لیبارٹری رپورٹس کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فوڈ اتھارٹی نے فوڈ کی ترسیل کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔غیر رجسٹرڈ اور بدوں لیبارٹری رپورٹس اشیائے خوردونوش کی ترسیل و فروخت کی قطعی اجازت نہ ہے۔صرف وہی اشیاء اندرون شہر ترسیل اور فروخت ہونگی جن کی کی لیبارٹری رپورٹس موجود ہونگی۔فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشنز 2019کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فوڈ سیفٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ شہری کسی بھی مشتبہ،غیر معیاری اور ناقص خوراک کی شکایت فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ ہیلپ لائن 1280پر درج کریں۔بروقت اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
4
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل