ڈیلی پرل ویو،کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت ریجنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر 5اے کے بریگیڈ، ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد، میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پی مظفرآباد کے علاوہ دیگر ڈویژنل /ضلعی آفیسران، سیکیورٹی ایجنسیز کے آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پاک افغان موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں انٹرنل سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء جیسے امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ملکی کشیدہ صورتحال میں تمام محکمہ جات باہمی رابطہ کاری کو موثر بناتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے علاوہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں، رہائشی تنصیبات، سکولز، ہسپتالوں، ہوٹلز، لاری اڈاہ جات پر ضروری حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مختلف محکمہ جات سے فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے جو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی / ایمرجنسی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
4
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل