ڈیلی پرل ویو،ڈپٹی کمشنر چوہدری اقبال حسن نے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع نیلم کے چار بڑے بازاروں میں سستی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے نظام کو اوورلوڈنگ سے پاک کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور سہل سفری سہولیات میسر ہوں۔مجسٹریٹ صاحبان، فوڈ اتھارٹی اور پولیس نفری کے ہمراہ روزانہ بازاروں کا معائنہ کر رہے ہیں اور سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے متحرک ہے۔روزانہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں کے دورے کیے جا رہے ہیں جہاں اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
2
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل