2

ضلع جہلم ویلی کے صدر مقام ہٹیاں بالا میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

چناری(ڈیلی پرل ویو)ضلع جہلم ویلی کے صدر مقام ہٹیاں بالا میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام سید ظہور نقوی،سید فائز گیلانی اور دیگر کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا،جس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای،دیگر ایرانی قیادت و شہریوں کی شہادت اور ایران میں جاری جنگی صورتحال کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،دھرنے میں شرکاء نے ایرانی سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ ای کے پوٹریٹ اٹھا رکھے تھے،شرکا دھرنا ایران کے حق ،امریکہ اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایران ایک خودمختاراسلامی ریاست ہےاسے ایٹمی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،ہم ایران کے تحفظ،خودمختاری کے لیے ہر سطح پر اس کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسرائیل مشترکہ طور پر ایران پر حملوں میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری جان کی بازی ہار رہے ہیں،معصوم عوام کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہےاحتجاج کے دوران شرکاء نے ایران سے اظہار یکجہتی اور جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے منتظمین کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں