1

مظفر آبا دموبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے پانی کے نمونہ جات کی ٹیسٹنگ جاری

ڈیلی پرل ویو،مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) — آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفر آباد کی جانب سے عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونہ جات کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق موبائل لیبارٹری جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جس کی مدد سے موقع پر ہی پانی کے معیار کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ انسانی صحت کے لیے مضر عناصر کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو معیاری اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران غیر معیاری پانی کی نشاندہی ہونے پر متعلقہ اداروں کو فوری آگاہ کیا جائے گا اور ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صاف پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں