1

مظفر آباد ڈی جی ایس ڈی ایم اے اریسکیو 1122 سعید الرحمن قریشی کاموجودہ عالمی حالات میں تیاریوں کا جائزہ

مظفر آباد: ڈیلی پرل ویو،(نمائندہ خصوصی) — موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) اور ریسکیو 1122 کے حکام نے ہنگامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایس ڈی ایم اے و ریسکیو 1122 سعید الرحمن قریشی، ڈائریکٹر راجہ نعمان، راجہ معظم اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس کے دوران ایمرجنسی ریسپانس، عملے کی تیاری، دستیاب وسائل اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

حکام نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ اجلاس میں ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار، آلات کی دستیابی اور عوامی تحفظ کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح رکھتے ہوئے الرٹ رہیں اور ہنگامی حالات میں بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں