1

کوہالہ ناکہ بندی کے دوران بڑی کارروائی کوسٹر کی چھت سے چالیس من سے زائد مشکوک چربی برآمد

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر ناکہ بندی کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک کوسٹر کی چھت سے چالیس من سے زائد مشکوک چربی برآمد کر لی۔ حکام کے مطابق یہ چربی مظفرآباد کے مختلف کباب ہاؤسز کو سپلائی کی جانی تھی جہاں اسے کباب کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران کوسٹر کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کی چھت پر چھپائی گئی بھاری مقدار میں چربی برآمد ہوئی، جسے فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔ ابتدائی جانچ میں مال خلاف ضابطہ اور قواعد کے منافی ترسیلکیاجارہاتھا، جس پر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور داخلی راستوں پر نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ غیر معیاری اشیائے خورونوش کی ترسیل روکی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں