مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے شہرکے مختلف چشمہ جات، کنوؤں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کی ٹیسٹنگ عمل میں لائی گئی۔ مجموعی طور پر 26 نمونے موصول ہوئے جن میں سے 16 نمونے معیاری جبکہ 10 غیر معیاری قرار پائے۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹنگ کے دوران پانی کے TDS، pH، ٹربڈیٹی (Turbidity) اور آرسینک جیسے فزیکل و کیمیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آرسینک تمام نمونوں میں منفی پایا گیا، تاہم بعض مقامات پر TDS اور ٹربڈیٹی کی مقدار مقررہ حد سے زائد ریکارڈ کی گئی جس کی بنیاد پر انہیں غیر معیاری قرار دیا گیا۔*معیاری قرار پانے والے ذرائع 1۔ روانی چشمہ۔ دومیل نزد ملنگ جان چشمہ۔ واٹر فلٹر پلانٹ وارڈ نمبر 4 نزد کوئٹہ کیفے چھتر چوک۔۔ امتیاز چوک اپر چھتر چشمہ۔ امبور کچرا والا موڑ چشمہ 01 چشمہ۔امبور کچرا والا موڑ چشمہ 02چشمہ۔ چٹی پڑی امبور چشمہ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ لوئر چھتر۔چشمہ لوئر چھتر تھوری 0۔ فلٹر پلانٹ نزد سہیلی سرکار۔ میلاد چوک گوجرہ (کنواں)۔ نیو میتھڈ پبلک سکول فلٹر یشن پلانٹ گلوبل کالج چھتر فلٹر یشن پلانٹ،۔ نیو میتھڈ گرلز کیمپس چھتر۔OPF سکول اپر چھتر۔شاہین ماڈل کالج اپر چھتر غیر معیاری قرار پانے والے ذرائع۔ناڑا روانی چشمہ 02۔پنجاب کالج دھنی سیداں چشمہ۔رشید آباد چشمہ۔دومیل نزد سروس اسٹیشن چشمہ۔دومیل چوک نزد آرمی چیک پوسٹ چشمہ،۔پی سی واٹر فلٹریشن پلانٹ سنڈھ گلی،۔واٹر ٹینک اپر چھتر.چشمہ لوئر چھتر نزد بلاک فیکٹری۔چشمہ لاری اڈہ۔۔چشمہ تانگہ اسٹینڈ بابو محلہفوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے مطابق موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی یہ سہولت شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ کوئی بھی شہری اپنے علاقے کے پانی کے نمونے چیک کروانا چاہے تو فوڈ اتھارٹی سے رجوع کر سکتا ہے۔مزید برآں اگر کسی پانی کے سورس سے متعلق شکایت ہو تو شہری فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1280 پر اطلاع دے سکتے ہیں، جس کے بعد متعلقہ مقام کی ٹیسٹنگ فوری عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔
1
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل