ڈیلی پرل ویو،آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ، اوقاف و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نیئرنے ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی کی ہے۔وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن ذمہ دارانہ صحافت، مثبت سوچ اور صحافتی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے گی اور صحافتی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشرے کی بہتری اور صحافتی معیار کی بلندی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے ایسوسی ایشن کے صدر نصیر چوہدری، جنرل سیکرٹری راجہ شعیب محمود، سینئر نائب صدر عرفان اکرم، نائب صدر علیشاہ عندلیب، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منیب عباسی، جوائنٹ سیکرٹری اسامہ زین، سیکرٹری مالیات کاشف جاوید، سیکرٹری اطلاعات عبدالقیوم اور سیکرٹری ریکارڈ عادل شہزاد سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
1
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل