1

مظفرآباد : ساتھرا ایئر پورٹ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو )مظفرآباد کے علاقے ساتھرا ایئر پورٹ کے قریب آج ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔

حادثے میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل اوور ٹیک کرتے ہوئے رکشہ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے جبکہ رکشہ میں چار افراد سفر کر رہے تھے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں سے موٹر سائیکل اور رکشہ کے ڈرائیور کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک ہے اور انہیں خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں ہیں ۔

یہ حادثہ موٹر سائیکل کی اوور ٹیکنگ اور سڑک پر حفاظتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے پیش آیا۔ مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور غیر محفوظ اوور ٹیکنگ سے گریز کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں