سماہنی(ڈیلی پرل ویو) سب ڈویژن سماہنی میں لائن آف کنٹرول پر 22 سالہ نوجوان حمزہ یوسف انڈین آرمی کی جارحیت کا نشانہ بن گیا۔۔
بدھ کی سہ پہر حمزہ یوسف پالتو جانوروں کو لائن آف کنٹرول کے قریب واپس لانے کے لیے گیا تب انڈین آرمی نے گولی ماردی گئی۔
بھارتی فوج نے ڈیڈ باڈی تحویل میں لیکر 22 سالہ نوجوان حمزہ یوسف کو دہشتگرد کے طور پر علاقائی و نیشنل میڈیا پر پروپگنڈہ کے طور پر پیش کیا۔۔
حمزہ یوسف اپنے والد محمد یوسف کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی پر ہیلپر تھا اور شریف النفس انسان تھا ۔ادھر لائن آف کنٹرول پر کھمباہ ویلی کے گاؤں میلہ میں نوجوان کی شہادت پر کہرم برپا ہوگیا۔