2

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محکمہ ریلوے کیلئے چیلنج

کراچی(ڈیلی پرل ویو)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محکمہ ریلوے کیلئے چیلنج بن گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے عید سپیشل ٹرین نہ چلانے یا محدود کرنے پر غور شروع کردیا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی سے روانہ ہونیوالی 15 ٹرینیں بھی معطل کی جاچکی ہیں۔ پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق موجودہ ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگا کر رش کو کنٹرول کرنے کا پلان ہے، مسافروں کی کمی اور ایندھن بچت اقدامات کے تحت ٹرینیں معطل کی گئیں۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے اب تک عیدسپیشل ٹرین شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں