4

فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل

ڈیلی پرل ویو،خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خاران کے علاقے گروپ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو انتہائی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں