ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز) کی سعودی ولی عہد سے ہونے والی اس اہم ملاقات کی جو تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں، ان میں سپہ سالار کو افواجِ پاکستان کے مخصوص جنگی لباس میں دیکھا گیا ہے، جس نے عالمی سطح پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔